میرے ہیں دو ہاتھ (بچوں کی نظم)

چھوٹے بچوں کے لیے ایک اصلاحی اردو نظم۔ یہ مسلم بچوں کے لیے ایک معصومانہ دعائیہ نظم ہے جس میں اللہ سے دعا مانگی گئی ہے کہ اللہ انھیں اس بات کی توفیق دے کہ وہ اپنے جسم کے تمام اعضاء سے جو بھی کام سرانجام دیں، وہ مثبت، تعمیری اور صرف اللہ کی رضا کے لیے ہو۔ آمین

نظم کا مکمل متن نیچے بھی دیا گیا ہے۔



نظم کا مکمل متن

میرے ہیں دو ہاتھ
چھوٹے چھوٹے ہاتھ
یہ رہتے ہیں میرے ساتھ ساتھ
آؤ یہ دعا کریں
ان سے کام جو کریں
اچھے کام ہوں اور اچھا ہو انجام

میرے ہیں دو پاؤں
چھوٹے چھوٹے پاؤں
یہ چلتے ہیں میرے ساتھ ساتھ
آؤ یہ دعا کریں
سیدھی راہ پہ چلیں
نیک راہ پہ چلیں ہمارے ساتھ

میرے ہیں دو کان
چھوٹے چھوٹے کان
یہ رہتے ہیں میرے ساتھ ساتھ
آؤ یہ دعا کریں
اس سے بات جو سنیں
اچھی بات ہو اور اچھا ہو انجام

میری ایک زبان
چھوٹی سی زبان
یہ رہتی ہے میرے ساتھ ساتھ
آؤ یہ دعا کریں
اس سے بات جو کریں
سچی بات ہو اور اللہ کی ہو بات

میری ہیں دو آنکھیں
پیاری پیاری آنکھیں
یہ رہتی ہیں میرے ساتھ ساتھ
آؤ یہ دعا کریں
ان سے اچھی چیزیں جو ہم دیکھیں
ہم الحمداللہ کہیں

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

میرے ہیں دو ہاتھ (بچوں کی نظم) پہ 4 تبصرے ہو چکے ہیں

  1. بہت خوب، ماشاء اللہ۔
    یہ آڈیو ریکارڈنگ تو پروفیشنل ہے۔ آپ نے خود کروائی ہے کیا؟

    جواب دیںحذف کریں
  2. شکریہ عمار بھائی۔ آڈیو ریکارڈنگ ہی تو اصل مسئلہ ہے ورنہ کئی نظمیں ریکارڈ کیں مگر آواز اچھی نہ ہونے کی وجہ سے انھیں ویڈیو میں ڈھالنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ کہیں سے ایک سی ڈی یاتھ آئی تھی۔ اس میں بچوں کی چند آڈیو نظمیں موجود تھیں۔ انھیں پر ہاتھ صاف کیا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. کاپی رائٹ کے بکھیڑوں میں پڑے رہے تو ہوگیا کام۔ ہم کون سا تجارتی بنیادوں پر یہ کام کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ پر اردو میں بچوں کا مواد ابھی تک نہ ہونے کے برابر ہے۔ کوئی رضاکارانہ طور پر اس کے لیے تیار بھی نہیں ہوتا۔ اس لیے یہ حرکت کرنی پڑ رہی ہے۔ بری ہے یا بھلی سانوں کی؟

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


صفحات

Shoaib Saeed Shobi. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.