شوبی ٹی وی موبائیل ایپ

اُردو میں بچوں کی تعلیمی ملٹی میڈیا ویب سائٹ اور موبائل ایپ

انٹرنیٹ  پر بچوں کے لیے اُردو زبان میں کارٹون،کہانیوں اور نظموں کی تلاش کی جائے تو بہت مایوسی ہوتی ہے۔ ایسے ہی ایک باراس پُرمشقت تلاش کے بعد جب بمشکل چند گنتی کی چیزیں سامنے آئیں تو یہ مایوس کن حقیقت سامنے آئی کہ اس ضمن میں ابھی تک سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں۔ جب کہ انٹرنیٹ کے اس دور میں اس بات کی اشد ضرورت تھی کہ اردو زبان کی میراث کو نئی نسل تک پہنچانے کے لیےجدید ذرائع کو بروئے کار لایا جائے اوراینی میٹڈ کارٹونز یا متحرک تصویری اورصوتی اثرات سے مزین اردو کہانیوں اور نظموں  کے ذریعے بچوں میں اردو زبان سیکھنے کے لیے دلچسپی پیدا کی جا ئے تاکہ اردو زبان کو انٹرنیٹ پر اس کاجائز مقام مل سکے۔

اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے ایک ویب سائٹ کی بنیاد ڈالی۔اس ویب سائٹ میں بچوں کے لیے اردو زبان میں مختلف ویڈیوز اپلوڈ کی جاتی ہیں۔اس ویب سائٹ میں موجود تمام مواد مفت دستیاب ہے ۔ بچوں کی کہانیاں اور نظمیں پڑھنا کسے نہیں پسند؟ اس ویب سائٹ میں انھی کہانیوں اور نظموں کو آواز اور تصویر کے دلچسپ آہنگ کے ساتھ ویڈیوز کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔ تفریح سے بھرپور یہ ملٹی میڈیا ویڈیوز بچوں کو اردو حروف اور الفاظ سے خصوصی اور اردو زبان سے عمومی طور پر روشناس کرانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ویب سائٹ پر اردو زبان میں مختلف گیمز یا مشقیں بھی موجود ہیں جن سے بچے کھیل کے ساتھ ساتھ سیکھ بھی سکتے ہیں۔

آج کل اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کا دور ہے۔زیادہ سے زیادہ لوگ اب انٹرنیٹ تک رسائی ان چھوٹی چھوٹی ڈیوائسز کے ذریعےکرتے ہیں۔ اسی امر کو مدنظر رکھتے ہوئے حال ہی میں اسمارٹ فونز کے مقبول پلیٹ فارم اینڈرائیڈ کے لیے ایک ایپ تخلیق کی گئی ہے،جس کی مدد سے اب اس ویب سائٹ پر موجود تما م ویڈیوز اینڈرائیڈ موبائل پر بھی باآسانی  دیکھی جا سکتی ہیں۔یہ موبائل ایپ بھی بالکل مفت دستیاب ہے۔

یہ ایک متحرک اور فعال ویب سائٹ ہے ، چنانچہ اس ویب سائٹ میں آپ بھی اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ آپ بھی بچوں کی کوئی دلچسپ کہانی، نظم یا کارٹون اسٹوری شیئر کر سکتے ہیں جو اگر دلچسپ ہوئی تو اسے آواز اور متحرک تصاویر کے امتزاج کے ساتھ ویب سائٹ پر شائع کیا جا سکتا ہے۔ ویب سائٹ پر شامل ہوتے ہی وہ خودکار طریقے سے اینڈرئیڈ ایپ میں بھی شامل ہو جاتی ہے اور اس کا نوٹیفیکیشن اسی وقت آپ کے موبائل میں موصول ہوجاتا ہے۔آپ اگر اچھی آواز کے مالک ہیں تو اپنی آواز میں کوئی نظم یا کہانی ریکارڈ کر کے بھیج سکتے ہیں۔ براہِ کرم اس ضمن میں ضرور رابطہ کریں تاکہ ہم اُردو زبان کی میراث کو اپنی آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کر سکیں!

اس ویب سائٹ کا ایڈریس یہ ہے:

www.shobi.co.nr

شوبی ٹی وی - مفت اینڈرئیڈ ایپ کا حصول

شوبی ٹی وی مفت اینڈرئیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یا اس کے متعلق مزید معلومات کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔ اس کے علاوہ یہ ایپ www.shobi.co.nr سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔۔۔۔شکریہ!۔۔۔

جنگ اخبار میں شوبی ٹی وی کا تعارف




ابھی تک ایک تبصرہ ہوا ہے شوبی ٹی وی موبائیل ایپ”

  1. میری یہ دو آڈیو کہانی بھی اپنی ویب سائٹ پر آپ لوڈ کردیں۔https://www.mediafire.com/download/j4aj5gq9b42hxyu۔ https://www.mediafire.com/download/adhpmtshm8ssu15

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


صفحات

Shoaib Saeed Shobi. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.