ستمبر 2013

اظہار ِ محبت کیسے؟

ایک مسلمان کو حقیقی محبت اپنے رب سے ہوتی ہے۔ وہ ذات پاک جو ازل سے ابد تک قائم ہے۔ مسلمانوں کے پاس محبت کے اظہار کے لیے ایک دن پہلے سے موجود ہے اور وہ ہے عید الاضحیٰ ، جب مسلمان صرف اللہ تعالیٰ کی رضا مندی اور سنتِ ابراہیمی علیہ السلام کی پیروی میں جانور کی قربانی کرتے ہیں۔

 
 

میرے ہیں دو ہاتھ (بچوں کی نظم)

چھوٹے بچوں کے لیے ایک اصلاحی اردو نظم۔ یہ مسلم بچوں کے لیے ایک معصومانہ دعائیہ نظم ہے جس میں اللہ سے دعا مانگی گئی ہے کہ اللہ انھیں اس بات کی توفیق دے کہ وہ اپنے جسم کے تمام اعضاء سے جو بھی کام سرانجام دیں، وہ مثبت، تعمیری اور صرف اللہ کی رضا کے لیے ہو۔ آمین

نظم کا مکمل متن نیچے بھی دیا گیا ہے۔



نظم کا مکمل متن

میرے ہیں دو ہاتھ
چھوٹے چھوٹے ہاتھ
یہ رہتے ہیں میرے ساتھ ساتھ
آؤ یہ دعا کریں
ان سے کام جو کریں
اچھے کام ہوں اور اچھا ہو انجام

میرے ہیں دو پاؤں
چھوٹے چھوٹے پاؤں
یہ چلتے ہیں میرے ساتھ ساتھ
آؤ یہ دعا کریں
سیدھی راہ پہ چلیں
نیک راہ پہ چلیں ہمارے ساتھ

میرے ہیں دو کان
چھوٹے چھوٹے کان
یہ رہتے ہیں میرے ساتھ ساتھ
آؤ یہ دعا کریں
اس سے بات جو سنیں
اچھی بات ہو اور اچھا ہو انجام

میری ایک زبان
چھوٹی سی زبان
یہ رہتی ہے میرے ساتھ ساتھ
آؤ یہ دعا کریں
اس سے بات جو کریں
سچی بات ہو اور اللہ کی ہو بات

میری ہیں دو آنکھیں
پیاری پیاری آنکھیں
یہ رہتی ہیں میرے ساتھ ساتھ
آؤ یہ دعا کریں
ان سے اچھی چیزیں جو ہم دیکھیں
ہم الحمداللہ کہیں

چنا منا دو چوزے تھے

 اردو زبان میں بچوں کی ہر دل عزیز اور دلچسپ نظم آواز اور متحرک تصاویر کی مکسنگ کے ساتھ۔۔۔۔




مکمل نظم کا متن۔۔۔

چنا منا دو چوزے تھے

اک دن دونوں گھر سے نکلے

دانہ چگنے باغ میں آئے

چنا اک دانے پہ لپکا

منے نے اک کیڑا دیکھا

پتلا پتلا لمبا لمبا

منے نے چنے کو بلایا

دونوں نے کیڑے کو پکڑا

زور سے پکڑا

زور سے کھینچا

دونوں نے مل کر زور لگایا

کیڑا باہر کھنچتا آیا

کھنچتا آیا کھنچتا آیا

باہر نکلا تو کیا دیکھا

اتنا موٹا تازہ چوہا

چنا منا ڈر کر بھاگے

چنا پیچھے منا آگے

آسان روحانی علاج (کتابچہ)

نام کتابچہ: گھریلو بیماریوں اور پریشانیوں کا آسان روحانی علاج

اس دنیا میں کون ہے جو مشکلات اور مصائب سے محفوظ ہے؟ زیرِ نظر کتابچہ میں حضرت شیخ الحدیث مفتی سحبان محمود صاحب قدس سرہ کے عطا فرمودہ اوراد و وظائف جمع کیے گئے ہیں۔اس کتابچہ کو مفتی طاہر محمود صاحب (جامعہ اشرف العلوم، بیت المکرم کورنگی، کراچی) نے مرتب کیا ہے۔ تمام اوراد و وظائف قرآنی آیات اور احادیث کی دعاؤں پر مشتمل ہیں اور کتابچہ کے مطابق اس میں موجود وظائف اور دعائیں (صرف جائز مقاصد کے لیے) پڑھنے کی ہر ضرورت مند کو اجازت ہے۔
کتابچہ کا سرورق
کتابچہ میں موجود گزارش۔۔۔
یہ کتاب حضرت شیخ الحدیث مفتی سحبان محمود صاحب قدس سرہ کے ایصال ثواب کے لئے مفت تقسیم کی جاتی ہے۔ اگر کوئی اہل خیر اس کتاب کو شائع کراکر تقسیم کرنا چاہیں تو اس کی عام اجازت ہے۔

نوٹ
کسی کو ای میل کرنے کے لیے یہ کتابچہ اسکین کیا تھا۔ مفادِ عامہ کے لیےاس بلاگ پر بھی اسے شیئر کیا جارہا ہے۔

انسان کی حقیقت

انسان اپنی مرضی کے خلاف اس دنیا میں آتا ہے اور اپنی مرضی کے خلاف اس دنیا سے چلا جاتا ہے۔

 بچپن میں فرشتہ، جوانی میں شیطان اور بڑھاپے میں بیوقوف سمجھا جاتا ہے۔

غریب ہے تو فضول ہے، امیر ہے تو مغرور ہے۔

خیرات کرتا ہے تو شہرت کا بھوکا ، نہیں کرتا تو کنجوس ہے۔

مذہب پرست ہے تو مکار ہے، مذہب سے دور ہے تو گنہگار ہے۔

دنیا میں آتا ہےتو ہر کوئی اسے چومتا ہے اور دنیا سے جانے کے بعد ہر کوئی اسے ہاتھ لگانے سے گھبراتا ہے۔

پیدائش کے وقت خود روتا ہے اور مرتے وقت سب کو روتا چھوڑ جاتا ہے۔

آخر اس انسان کی حقیقت کیا ہے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذرا سوچیے۔۔۔۔!۔

ماخوذ - 

کُٹ کُٹ کرتی آئی مرغی

اردو زبان میں بچوں کی ایک اور شہرہ آفاق نظم آواز اور متحرک تصاویر کی مکسنگ کے ساتھ۔۔۔۔






 مکمل نظم کا متن۔۔۔
کُٹ کُٹ کرتی آئی مرغی
اپنی فوج کو لائی مرغی

فوج میں اس کے بچے سارے
ننھے منے پیارے پیارے

ماں کو اپنی جانتے ہیں وہ
بولی بھی پہچانتے ہیں وہ

اُڑتی اُڑتی چیل جو آئی
دیکھتے ہی مرغی چلّائی

چیخ کو سن کر بچے بھاگے
کچھ پیچھے کچھ ماں کے آگے

ماں نے اپنے پر پھیلائے
بچے ان کے نیچے آئے

بچوں کو چھاتی سے لگایا
ان کو اپنے پروں میں چھپایا

دانہ دُنکا جو کچھ پایا
آپ نہ کھایا ان کو کھلایا

تم ایسا کرنا

تم ایسا کرنا

کوئی جگنو،کوئی ستارہ

سنبھال رکھنا

میرے اندھیروں کی فکر چھوڑو

بس اپنے گھر کا خیال رکھنا

ہماری آنکھوں نے جو مِل کے دیکھے

وہ سارے سپنے سنبھال رکھنا

یہ دُوری اپنی تو عارضی ہے

نہ دل میں اس کا ملال رکھنا

تمھاری سانسیں، تمھاری دھڑکن

سنو ہماری امانتیں ہیں

ہماری خاطر ہی تم

ہمیشہ اپنا خیال رکھنا




<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

صفحات

Shoaib Saeed Shobi. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.