کُٹ کُٹ کرتی آئی مرغی
اردو زبان میں بچوں کی ایک اور شہرہ آفاق نظم آواز اور متحرک تصاویر کی مکسنگ کے ساتھ۔۔۔۔
کُٹ کُٹ کرتی آئی مرغی
اپنی فوج کو لائی مرغی
فوج میں اس کے بچے سارے
ننھے منے پیارے پیارے
ماں کو اپنی جانتے ہیں وہ
بولی بھی پہچانتے ہیں وہ
اُڑتی اُڑتی چیل جو آئی
دیکھتے ہی مرغی چلّائی
چیخ کو سن کر بچے بھاگے
کچھ پیچھے کچھ ماں کے آگے
ماں نے اپنے پر پھیلائے
بچے ان کے نیچے آئے
بچوں کو چھاتی سے لگایا
ان کو اپنے پروں میں چھپایا
دانہ دُنکا جو کچھ پایا
آپ نہ کھایا ان کو کھلایا
بچپن!!!! کیا زمانہ تھا!۔
جواب دیںحذف کریںبالکل جناب! بچپن کا زمانہ یادگار زمانہ ہوتا ہے!۔۔۔۔۔۔۔۔بلاگ پر تبصرہ کرنے کا شکریہ عمیر صاحب!
جواب دیںحذف کریں