اکتوبر 2015

اردو ای قاعدہ 2.0 مفت ڈاؤن لوڈ کریں

اردو ای- قاعدہ ابتدائی اسکول کے بچوں کے لئے ایک انٹریکٹو، تفریح سے بھرپور اور تعلیمی سافٹ ویئر ہے اور بچوں کو اردو حروف سکھانے اوراردو زبان سے روشناس کرانے کا بہترین ذریعہ ہے۔یہ ایک دلچسپ، متحرک، ملٹی میڈیا ٹیوٹوریل پروگرام ہے۔ اردو ای- قاعدہ خاص طور پر نرسری یا پریپ کلاسز کے بچوں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں سیکھنے کے ساتھ ساتھ دلچسپی کا اتنا سامان موجود ہے کہ بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
ونڈوز 7 میں اردو - ای قاعدہ2.0 کا انٹرفیس
اردو کے ہر حرف کو نہایت دوستانہ آواز میں متحرک اشیا ء، دلچسپ صوتی اثرات اور بہترین پس منظر موسیقی کے ساتھ سمجھایا گیا ہے۔یہ پروگرام مشکل کمانڈز سے پاک اور استعمال میں نہایت آسان ہے اور بچوں کے مزاج اور نفسیات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ جیسے ہی کسی اردو حرف پر کلک کیا جاتا ہے تو اس حرف سے بننے والی شے حرکت کرتی ہے ،جس سے بچوں میں بھی دلچسپی پیدا ہوتی ہے۔ اردو ای- قاعدہ بچوں کو اردو حروف تہجی سکھانے کا ایک دلچسپ اور موثر ذریعہ ہے، جسے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی انجوائے کر سکتے ہیں۔

اسباق

 اردو ای- قاعدہ 2.0 میں آٹھ (۸)متحرک ملٹی میڈیا اسباق شامل ہیں۔پروگرام کے پرکشش مین مینو میں ان آٹھ (۸) متحرک اسباق کے روابط موجود ہیں، جن پر کلک کر کے مطلوبہ سبق پڑھا جا سکتا ہے۔
اسباق کی ترتیب

اسباق کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔

٭…حروف اور الفاظ

٭… بولتے حروف




٭… حروف کی بناوٹ




٭… چھوٹے بڑے حروف




٭… ‘‘ھ’’ کے حروف





٭… حرکات





٭…الفاظ اور جملے





٭…اردو گنتی



 مشقیں

اردو ای- قاعدہ میں صرف اسباق ہی موجود نہیں ہیں، بلکہ اس میں بچوں کے لئے کھیل کودکا سامان بھی موجود ہے۔ آٹھ (۸) دلچسپ گیمز یا مشقیں بھی اس برقی اردو قاعدہ میں موجود ہیں، جن سے بچے کھیل کے ساتھ ساتھ سیکھتے بھی ہیں۔ ان گیمز کو بنانے کا مقصد بچوں کو اردو حروف کی بناوٹ اور ان کی آواز کی پہچان کرانا ہے۔
مشقوں کی ترتیب


یہ آٹھ (۸)گیمز یا مشقیں مندرجہ ذیل ہیں۔

٭…لکھنا سیکھیں




٭…رنگ بھریے




٭…حروف پہچانیے




٭…ذہانت آزمائیے




٭…حروف ملوائیے




٭…حروف ڈھونڈیں




٭…سوال جواب




٭…الفاظ ڈھونڈیں


اردو ای- قاعدہ 2.0  بچوں کے لیے یقیناَ َ ایک  انمول تحفہ ہے، جس کے ذریعے وہ  کسی ٹیوشن یا استاد کے بغیر با آسانی اردو حروف تہجی سیکھ سکتے ہیں۔

Urdu E-Qaida 2.0 Demo Video







یہ سافٹ ویئر مفادِ عامہ اور فروغِ اُردو کے لیے مفت پیش کیا جا رہا ہے۔ اس سافٹ ویئر کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی آراء سے ضرور آگاہ کریں تاکہ اُن کی روشنی میں اس سافٹ ویئر کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ شکریہ

براہِ کرم مجھے اور میرے والدین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے!۔۔۔۔جزاک اللہ خیر۔۔۔!۔

دعاؤں کا طالب: شعیب سعید شوبی

اردو ای قاعدہ2.0  ڈاؤن لوڈ کریں۔۔۔

Size: 28.13 MB
نوٹ: اگر کوئی ایک لنک کام نہ کرے تو براہِ کرم کسی دوسرے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر لیجئے۔





عاشورہ: مذہبی رسومات یا ڈھول تماشے

الحمداللہ 16 سال بعد دھوم دھڑکے (شیعوں کے تیز آواز میں نوحے مرثیے ) اور سنیوں کی پکنک حلیم پارٹیوں سے دور آرام دہ اور پر سکون عاشورہ کے دن گزارنے نصیب ہو رہے ہیں. ہم نے پاکستان میں محرم الحرام کے مذہبی ایونٹ کو پکنک کی طرح منانا شروع کر دیا ھے جس میں نماز روزہ جیسے اہم فرائض کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے حلیم کھانے، شربت پینے اور شام غریباں سننے کو مذہب سمجھ رکھا ہے.

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ تو شہادت پا کر تاریخ میں امر ہو گئے اور ہم ہیں کہ فضول فروعات میں اُلجھے ہوئے ہیں. دین کی اصل غرض و غایت کا ہمیں ککھ نہیں پتا اور چلے ہیں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو فالو کرنے. ہم صرف فیس بک پیج اور ٹویٹر ہی فالو کر سکتے ہیں اتنی عظیم شخصیات کی سیرت و کردار کو فالو کرنا ہمارے بس کی بات نہیں۔۔۔۔۔۔ ہاں ڈھول تماشے کرنے میں ہم سا کوئی ثانی نہیں ہوگا۔ 

جگنو (متحرک اُردو نظم)

کسی کو وہ گرم موسم کی راتیں یاد ہیں جب کھیت ، کھلیانوں اور باغات میں رات کے اندھیرے کو جگنو اپنی روشنی سےدور ،کیا کرتے تھے؟ جگنو وہ خوبصورت، پر اسرار اور جادوئی کیڑا ہے جسے تلاش کرنے اور پکڑنے کی بچپن میں کوششیں کی جاتی تھیں۔ یہ قدرت کی وہ انوکھی تخلیق ہے جو قدرتی طور پر اپنی روشنی خود پیدا کرتی ہے۔

 بدقسمتی سے یہ جگنو پوری دنیا میں آہستہ آہستہ ناپید ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ متحرک اُردو نظم ان خوبصورت حشرات الارض کو یاد رکھنے اور ان کی حفاظت کرنے کے پیغام کو عام کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔ اُمید ہے پسند آئے گی۔

Facebook:
Jugnu (Firefly) - (Urdu Poem for Kids) - جگنو
Remember watching fireflies light up your yard on hot summer nights? Fireflies are beautiful, mysterious, and magical—and for many of us, catching and spotting them is an important part of summer. Fireflies is the animal that naturally generates its own light. Unfortunately, fireflies are disappearing all over the world. This Urdu Poem is a little initiative to remember & help protect this mysterious & magical insect. #Jugnu #Firefly #Fireflies #UrduPoem #جگنو Shobi TV features Cartoon Animations, Stories, Rhymes & Poems mainly in Urdu Language. Please Like & Share!
Posted by Shobi TV on Thursday, 15 October 2015



Dailymotion:





YouTube:






نظم کا متن

گھاس میں چمکے جو تارا سا
اور پکڑیں تو ہاتھ نہ آئے

اگلے پل میں انگارا سا
جلتا بجھتا اُڑ جائے

اب پودوں کی شاخ پہ بیٹھے
اور پیاری سی آگ جلائے

تاریکی کو چمکا دے
لیکن فوراََ ہی بجھ جائے

یہ جگنو  ، یہ جان ننھی سی
کس کے لیے یوں باغ میں آئے

کس سےکھیلے آنکھ مچولی 
کس کو بلا کر خود چھپ جائے
  

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

صفحات

Shoaib Saeed Shobi. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.