عاشورہ: مذہبی رسومات یا ڈھول تماشے
الحمداللہ 16 سال بعد دھوم دھڑکے (شیعوں کے تیز آواز میں نوحے مرثیے ) اور سنیوں کی پکنک حلیم پارٹیوں سے دور آرام دہ اور پر سکون عاشورہ کے دن گزارنے نصیب ہو رہے ہیں.
ہم نے پاکستان میں محرم الحرام کے مذہبی ایونٹ کو پکنک کی طرح منانا شروع کر دیا ھے جس میں نماز روزہ جیسے اہم فرائض کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے حلیم کھانے، شربت پینے اور شام غریباں سننے کو مذہب سمجھ رکھا ہے.
حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ تو شہادت پا کر تاریخ میں امر ہو گئے اور ہم ہیں کہ فضول فروعات میں اُلجھے ہوئے ہیں. دین کی اصل غرض و غایت کا ہمیں ککھ نہیں پتا اور چلے ہیں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو فالو کرنے. ہم صرف فیس بک پیج اور ٹویٹر ہی فالو کر سکتے ہیں اتنی عظیم شخصیات کی سیرت و کردار کو فالو کرنا ہمارے بس کی بات نہیں۔۔۔۔۔۔ ہاں ڈھول تماشے کرنے میں ہم سا کوئی ثانی نہیں ہوگا۔