میرے بارے میں


میرا نام شعیب سعید شوبی ہے۔ میں نے جامعہ کراچی سے بین الاقوامی تعلقات میں ایم اے کیا ہوا ہے۔ میرے مشاغل کتابیں پڑھنا، شاعری مضمون نگاری، بلاگ نگاری، کرکٹ اور ایڈوبی فلیش میں مختلف متحرک یا اینیمیٹڈ موویز بنانا ہیں۔ اس بلاگ میں، میں اپنی قومی زبان میں بلاگ نگاری کرتا ہوں۔

اردو بلاگنگ میں نے یکم ستمبر 2007 کو اردو ٹیک ورڈ پریس کے پلیٹ فارم سے شروع کی تھی۔ اردو ٹیک اب قصہ پارینہ بن چکا ہے۔ اردو ٹیک بلاگ کی ناگہانی موت سے میرے بلاگ کی بیشتر تحریریں ضائع ہو گئیں۔ کچھ تحریروں کا بیک اپ البتہ میں حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکا ہوں جنہیں میں نے اس بلاگ میں شامل کر دیا ہے۔ بشرط ِ حیات ، انشاءاللہ اس بلاگ کو جاری رکھوں گا۔ اس بلاگ میں میری کوشش رہے گی کہ میں نہ صرف اس میں اپنی یادیں اور باتیں شامل کروں بلکہ جو کچھ میں سیکھوں، خواہ اس کا تعلق میری زندگی سے ہو یا تعلیم اور کیریئر سے، انشاءاللہ اُسےدوسروں تک ضرور پہنچاؤں۔

میری ذاتی ویب سائٹ



رابطہ کے لیے رابطہ کا صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔۔۔

شکریہ




میرے بارے میں پہ 2 تبصرے ہو چکے ہیں

  1. کیا میں اپنی آڈیو کہانی یہاں پوسٹ کرسکتا ہوں

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


صفحات

Shoaib Saeed Shobi. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.