جنوری 2015

عام سی باتیں خاص سمجھیں

* گفتگو ہمیشہ سوچ سمجھ کر کریں. یہ دیکھ لیں کہ آپ کس سے مخاطب ہیں؟ کہاں مخاطب ہیں اور کیا کہہ رہے ہیں ؟

* کسی اجنبی سے فوراً بے تکلف ہونے میں احتیاط برتیے. اس کے ساتھ فوراً گھل مل نہ جائیں نہ ہی گھر کی باتیں بیان کریں.

* کسی بھی کام یا معاملے میں جلدبازی سے کام ہرگز نہ لیں.

* غصہ کم سے کم کیجیے اور برداشت کی عادت ڈالیے.

* لوگوں کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظرانداز کرنے کی عادت ڈالیے اور ہر بات کا فوراً جواب دینے سے گریز کریں.

* اپنی غلطیوں کا اعتراف کھلے دل سے کیجیے اور غلط بات کو صحیح مت ثابت کیجیے.

* دوسروں کی اچھی عادات و خصائل کی سچے دل سے تعریف کرنا سیکھیے .

* اچھی اور کام کی بات پوچھنے میں جھجھک کو کبھی آڑے نہ آنے دیں.

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

صفحات

Shoaib Saeed Shobi. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.