چھوٹے بچوں کے لیے ایک اصلاحی اردو نظم۔ یہ مسلم بچوں کے لیے ایک معصومانہ دعائیہ نظم ہے جس میں اللہ سے دعا مانگی گئی ہے کہ اللہ انھیں اس بات کی توفیق دے کہ وہ اپنے جسم کے تمام اعضاء سے جو بھی کام سرانجام دیں، وہ مثبت، تعمیری اور صرف اللہ کی رضا کے لیے ہو۔ آمین
نظم کا مکمل متن نیچے بھی دیا گیا ہے۔
نظم کا مکمل متن
میرے ہیں دو ہاتھ
چھوٹے چھوٹے ہاتھ
یہ رہتے ہیں میرے ساتھ ساتھ
آؤ یہ دعا کریں
ان سے کام جو کریں
اچھے کام ہوں اور اچھا ہو انجام
میرے ہیں دو پاؤں
چھوٹے چھوٹے پاؤں
یہ چلتے ہیں میرے ساتھ ساتھ
آؤ یہ دعا کریں
سیدھی راہ پہ چلیں
نیک راہ پہ چلیں ہمارے ساتھ
میرے ہیں دو کان
چھوٹے چھوٹے کان
یہ رہتے ہیں میرے ساتھ ساتھ
آؤ یہ دعا کریں
اس سے بات جو سنیں
اچھی بات ہو اور اچھا ہو انجام
میری ایک زبان
چھوٹی سی زبان
یہ رہتی ہے میرے ساتھ ساتھ
آؤ یہ دعا کریں
اس سے بات جو کریں
سچی بات ہو اور اللہ کی ہو بات
میری ہیں دو آنکھیں
پیاری پیاری آنکھیں
یہ رہتی ہیں میرے ساتھ ساتھ
آؤ یہ دعا کریں
ان سے اچھی چیزیں جو ہم دیکھیں
ہم الحمداللہ کہیں