چنا منا دو چوزے تھے

 اردو زبان میں بچوں کی ہر دل عزیز اور دلچسپ نظم آواز اور متحرک تصاویر کی مکسنگ کے ساتھ۔۔۔۔




مکمل نظم کا متن۔۔۔

چنا منا دو چوزے تھے

اک دن دونوں گھر سے نکلے

دانہ چگنے باغ میں آئے

چنا اک دانے پہ لپکا

منے نے اک کیڑا دیکھا

پتلا پتلا لمبا لمبا

منے نے چنے کو بلایا

دونوں نے کیڑے کو پکڑا

زور سے پکڑا

زور سے کھینچا

دونوں نے مل کر زور لگایا

کیڑا باہر کھنچتا آیا

کھنچتا آیا کھنچتا آیا

باہر نکلا تو کیا دیکھا

اتنا موٹا تازہ چوہا

چنا منا ڈر کر بھاگے

چنا پیچھے منا آگے

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

چنا منا دو چوزے تھے پہ 2 تبصرے ہو چکے ہیں

  1. یہ نظم پروفیسر محمد اسحٰق جلالپوری مرحوم کی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. بہت یاد آتی ہے اپنے بچپن کی کہ کیسی پیاری اور آسان باتیں تھیں جو بچوں کو ذہین میں رکھ کر بنائی جاتی تھیں

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


صفحات

Shoaib Saeed Shobi. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.