بچپن کے گیت
بچپن کی باتیں چل رہی ہیں تو آج میں آپ کو بچپن کے دو مشہور گیت یا نظمیں سناتا ہوں۔ ۔ ۔
پہلا گیت
لکڑی کی کاٹھی
کاٹھی کا گھوڑا
گھوڑے کے سرپہ جو مارا ہتھوڑا
دوڑا دوڑا دوڑا گھوڑا دم دبا کر دوڑا
گھوڑا پہنچا چوک پہ
چوک پہ تھا نائی
نائی نے پھر گھوڑے کی حجا مت جو بنائی
ٹگ بگ ۔ ۔ ۔ ٹگ بگ!
ٹک ٹک ٹک!
ٹگ بگ ۔ ۔ ۔ ٹگ بگ!
ٹک ٹک ٹک!
(اگر کچھ بھول گیا ہوں تو پلیز آپ بتا دیں۔شکریا!)
٭۔ ۔ ۔ ٭
دوسرا گیت
دس پتے توڑیں گے
ایک پتہ کچا
ہرن کا بچہ
ہرن گئی پانی میں
پکڑو اس کی نانی کو
نانی گئی جیل میں
ہم گئے ریل میں
ریل میں کھائے بسکٹ
بسکٹ بڑے خراب
ہم نے پی شراب
شراب بڑی اچھی
ہم نے کھائی مچھی(مچھلی)
مچھی میں کانٹا
امّی نے مارا چانٹا
چانٹا بڑے زور کا
ہم نے کھائی پولکا
پولکا بڑی ٹھنڈی
ہم گئے منڈی
منڈی سے لائے آلو
پیچھے پڑ گئے بھالو
بھالو کو بھگائیں گے
بھائی کی دلہن لائیں گے
بھائی کی دلہن کالی
سو نخرے والی
ایک نخرہ ٹوٹ گیا
بھائی کا منہ سوج گیا
اگر کچھ بھول گیا ہوں تو پلیز آپ بتا دیں۔شکریہ
٭۔۔۔۔۔٭
پہلے تو سات پتے ہیں دس نہیں
جواب دیںحذف کریں۔۔۔
ہم گئے منڈی
منڈی میں دو بچے
اللّٰہ تعالٰی سچے
سچے سچے جائیں گے
بھیا کی دلہن لائیں گے
بھیا کی دلہن کالی
سو سو نخرے والی
اوپر سے گری پیالی
پیالی میں پستہ
ہم دونوں کا رشتہ