ہولی ہے

اپنے ہندو دوستوں کے ساتھ ہولی ضرور منائیں. ہم اس کی حمایت کرتے ہیں لیکن انصاف کا تقاضا تو پھر یہ بھی ہے کہ جب بقرعید کے موقع پر آپ گائے کی قربانی کریں تو آپ اس کا گوشت اپنے ہندو دوستوں کو بھی ضرور بھجوائیں اور انھیں اس پر کوئی اعتراض بھی نہیں ہونا چاہیے. آخر آپ بھی تو اپنی روشن خیالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے خدا رام چندر جی کی ایودھیا واپسی کی خوشی منا رہے ہیں جو کہ آپ کے مذہب کے مطابق کفریہ عقیدہ ہے.

اور اگر انھیں آپ کے اس عمل پر اعتراض ہوتا ہے اور وہ اسے اپنے عقائد کی توہین سمجھتے ہیں تو پھر آپ کو ایسی کیا موت پڑی ہے کہ اپنی روشن خیالی ثابت کرنے کے لیے آپ کو اپنے عقیدے کی توہین کرتے ہوئے ہندوؤں کا تہوار منانا پڑ رہا ہے؟ آپ سے اچھے تو پھر ہندو ہوئے جن میں کم از کم دینی حمیّت تو موجود ہے۔
لعنت ہے آپ کی روشن خیالی پر۔۔۔

‪#‎HoliHai‬ ‪#‎Holi‬

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

ہولی ہے پہ 2 تبصرے ہو چکے ہیں

  1. کسی حد تک تو آپ کی بات سے اتفاق کیا جاسکتا ہے لیکن مکمل طور پر نہیں

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. بالکل جناب آپ کو اختلاف کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ میری نظر میں جو بہتر ہے وہ میں نے لکھ دیا ہے۔

      حذف کریں

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


صفحات

Shoaib Saeed Shobi. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.