بے چاری آنکھ

ایک دن آنکھ نے کہا۔
"مجھے ان وادیوں کے پرے نیلگوں دھند سے ڈھکے ہوئے پہاڑ نظر آ رہے ہیں۔ کیا وہ خوب صورت نہیں؟"
کان نے اس بات کو سنا اور تھوڑی دیر تک غور کرنے کے بعد بولا۔
"لیکن پہاڑ کہاں ہے؟۔۔۔۔۔ مجھے تو اس کی آواز سنائی نہیں دیتی؟"
ہاتھ نے کان کی تائید کی۔
"یہاں کوئی پہاڑ نہیں ہے۔ میں اسے چھونے اور محسوس کرنے کی کوشش کر چکا ہوں لیکن یہاں کوئی پہاڑ نہیں۔"
ناک کہنے لگی۔
"یہاں کوئی پہاڑ نہیں۔ میں اس کی بو نہیں سونگھ سکتی۔"
آنکھ یہ سن کر دوسری طرف متوجہ ہوگئی۔ باقی تینوں کان، ناک اور ہاتھ آنکھ کی کم عقلی کا ماتم کرنے لگے۔
انھوں نے کہا.
"بے چاری آنکھ دیوانی ہوگئی ہے۔“

تخلیقات خلیل جبران

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

بے چاری آنکھ پہ 2 تبصرے ہو چکے ہیں

  1. بہت زبردست بات کہی ہے خلیل جبران نے ۔ خلیل جبران کی سادہ سی باتیں بہت گہری سوچ کیا غماز ہوتی ہیں ۔ فرض کیجئے ایک ادارہ یا کارخانہ ہے تو اس میں کام کرنے والے لوگوں کے مختلف گروہوں کو علیحدہ علیحدہ یہ نام دے دیجئے ” کان ۔ ناک ۔ ہاتھ اور آنکھ“۔ آنکھ وہ گروہ ہے جس کے ارکان ہر معاملہ کی گہرائی میں جاتے ہیں ۔ اس کی خوبیوں اور خامیوں کی کھوج لگاتے ہیں اور اس کے قبلِ عمل ہونے یا نہ ہونے کی تشخیص کرتے ہیں ۔ کان اُن لوگوں کا گروہ ہے (اسے منیجمنٹ کہہ لیجئے) جو سُن کر یا دستاویز میں لکھا پڑھ کر فیصلہ کرتے ہیں ۔ ناک اُس گروہ سے تعلق رکھنے والے ہیں جو زیادہ کام قیافہ آرائیوں سے چلاتے ہیں ۔ ہاتھ وہ لوگ ہیں جو ہر کام میں ٹھوس ثبوت مانگتے ہیں اور عام طور پر اپنا فائدہ دیکھ کر آگے بڑھتے ہیں
    میری کی ہوئی تشریح کو مدِ نظر رکھ کر اپنے گرد و پیش کا جائزہ لیجئے تو آپ کہہ اُٹھیں گے ”زبردست بات کہہ گئے خلیل جبران“

    جواب دیںحذف کریں
  2. بہت خوب استاد محترم!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کی تشریح سے اس تمثیل کی بخوبی وضاحت ہو جاتی ہے۔
    جس کا جتنا ظرف ہوتا ہے اسی قدر وہ کسی چیز کا عرفان حاصل کرتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


صفحات

Shoaib Saeed Shobi. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.